کمپنی کے خبریں اور ٹریڈنگ شیڈول – OctaFX بروکر
Back

ہم 2021 کا بہترین ٹریڈنگ پلیٹ فارم بن گئے

غیر ملکی زرمبادلہ کی تازہ ترین خبریں جمع کرنے والے بین الاقوامی پورٹل ایف ایکس ڈیلی انفو نے 2021 کے لئے 'بیسٹ ٹریڈنگ پلیٹ فارم' ایوارڈ سے ہماری کامیابیوں کو سراہا۔ فاتح کا تعین لوگوں کے سروے سے ہوا، جس کا مطلب ہے کہ ہم نے آپ کی ہمارے بارے میں اعلی رائے کی بدولت یہ ایوارڈ حاصل کیا۔ 

ہم اس زمرے میں اپنی کامیابیوں کے پہچانے جانے پر خوشی محسوس کرتے ہیں کیوں کہ ہم اپنے پلیٹ فارم کو محفوظ اور استعمال میں آسان رکھنے کے لئے مستقل طور پر کام کرتے ہیں۔ ہم ریئل ٹائم مارکیٹ کے کوٹس تک مستحکم رسائی کو یقینی بناتے ہیں، یوزر فرینڈلی انٹرفیس بناتے ہیں، اور اپنے کلائنٹس کے تاثرات کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ ہم کوشش کرتے ہیں کہ وہ سروس بنائیں جو ہم خود استعمال کرنا چاہیں گے۔

’بیسٹ ٹریڈنگ پلیٹ فارم‘ ایوارڈ 27 دیگر کیٹگریوں میں شامل ہے جن کوایف ایکس ڈیلی انفو سالانہ مناتی ہے۔ اس پورٹل نے اس سے پہلے 2020 اور 2019 میں  ‘بہترین فاریکس بروکر ایشیاء’  ایوارڈ کے ساتھ ساتھ 2019 میں ‘بہترین ECN / STP بروکر’ کے زریعے ہماری کامیابیوں کا اعتراف کیا ہے۔

ہم اس پہچان کے لئے نہ صرف ایف ایکس ڈیلی انفو بلکہ سب سے اہم ہمارے حوصلہ افزا اور سرشار ٹریڈرز، جن کی ہم قدر کرتے ہیں اور تہ دل سے پسند کرتے ہیں، کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

 

ایوارڈ

رمضان صدقہ کی رپورٹ:
مقامی برادریوں کی مدد کرنا

آپ کی مدد سے، ہم نے مقامی کمیونٹیز میں تعلیم اور دیگر رفاہی مقاصد کے لئے 226,153.66 امریکی ڈالر جمع کیے۔
مزید پڑھیں Previous

ملکۂ آسٹریلیا کی سالگرہ : ٹریڈنگ شیڈول

ہم آپ کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ 14 جون، 2021 کو ملکہ کی سالگرہ کے موقع پر AUS200 انڈیکس کے ٹریڈنگ شیڈول میں تبدیلی واقع ہو گی۔ براہِ کرم ٹریڈنگ کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے (سروَر ٹائم، EET) کے مطابق درجِ ذیل شیڈول کو ملحوظِ خاطر رکھیں
مزید پڑھیں Next