کمپنی کے خبریں اور ٹریڈنگ شیڈول – OctaFX بروکر
Back

OctaFX Champion آزمائشی مقابلہ - راؤنڈ 90: سب کچھ ہے فاتح کا

OctaFX Champion آزمائشی مقابلے کا راؤنڈ 90 ختم ہو گیا ہے۔

ہماری جانب سے چار مزید ٹریڈرز کو مبارکباد جو اس مہینے انعامی رقم کا اشتراک کریں گے!

●       500 امریکی ڈالر کے انعام کے ساتھ پہلی پوزیشن کا انعام انڈونیشیا سے سلویسٹر علیما کو جاتا ہے

●       300 امریکی ڈالر کے انعام کے ساتھ دوسری پوزیشن کا انعام انڈونیشیا سے ڈوما مولی یاسری کو جاتا ہے

●       100 امریکی ڈالر کے انعام کے ساتھ تیسری پوزیشن کا انعام انڈونیشیا کے محمد عرفان کو جاتا ہے

●       بدقسمتی سے، مقابلے کے چوتھے فاتح کو نااہل قرارا دیا گیا

●       40 امریکی ڈالر کے انعام کے ساتھ پانچویں پوزیشن کا انعام چین سے لی گوانگ جی کو جاتا ہے

 

ہمارے نئے فاتحین نے اشتراک کیا ہے کہ آخری راؤنڈ کے بارے میں انہوں نے کیسا محسوس کیا، اور اپنی کامیابی کے کلیدی عوامل کو ظاہر کیا۔ OctaFX Champion آزمائشی مقابلے کے راؤنڈ 90 میں موجود بہترین ٹریڈرز کے ساتھ ہمارے انٹرویو سے مزید تفصیلات معلوم کریں۔

پہلی پوزیشن: انڈونیشیا سے سلویسٹر علیما

 میں OctaFX Champion آزمائشی مقابلے کے 90 ویں راؤنڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر بہت خوش ہوں۔ میں دوبارہ جیتنے کی امید کرتا ہوں۔ میں پہلے ہی دیگر پروموشنل مقابلوں میں حصہ لے چکا ہوں، جیسا کہ Supercharged اور cTrader۔ یقیناً، اپنی کامیابی کے بعد میں دوبارہ شرکت کروں گا۔

کامیابی کی میری کلید جذبات پر قابو رکھنا، فاریکس کی خبروں کو فالو کرنا، محتاط تجزیہ کرنا، اور فیصلہ کرنے میں جلدی نہ کرنا ہے۔ اور میری ٹریڈنگ حکمت عملی یہ ہے کہ بس پچھلے انڈیکیٹر یا اشارہ کی نقل و حرکت کے تجزیے کے ساتھ، دستیاب اشاروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا ہے، اس کے بعد ٹریڈ کیے جانیوالے کرنسی کے جوڑوں کی نقل و حرکت کے بارے میں فاریکس کی خبریں پڑھنا ہے۔ ایک اور حکمت عملی سکیلپنگ کرنا ہے۔ OctaFX میں عمل درآمد نہایت تیز اور سپریڈ کم ہے۔ مجھے احساس ہے کہ یہ حکمت عملی کامل نہیں ہے لیکن مستقبل میں، میں مختلف تکنیکوں کو آزماناجاری رکھوں گا جس سے یقینی طور پر منافع میں اضافہ ہو گا۔ اور مجھ جیسا زبردست ٹریڈر بننے کے لئے آپ کو کم از کم پانچ سال ٹریڈنگ کا تجربہ درکار ہو گا، ٹریڈنگ اتنا آسان کام نہیں ہے۔

دوسری پوزیشن: انڈونیشیا سے ڈوما مولی یاسری

 میں ایک OctaFX Champion فاتح بننے کے بعد واقعی بہت اچھا محسوس کرتا ہوں۔ میں یقیناً دوبارہ شرکت کروں گا! دوسرے ٹریڈرز کے لئے میرا مشورہ ہے کہ ٹریڈز کھولنے میں جلدی نہ کریں۔ میری ٹریڈنگ حکمت عملی بنیادی اصول اور خبروں کی ٹریڈنگ استعمال کرنا ہے۔

میرا سب سے اہم فائدہ NZD نیوز پر 250 پپس حاصل کرنا تھا، لیکن میں نے مارجن کال کا تجربہ بھی کیا ہے۔

تیسری پوزیشن: انڈونیشیا سے محمد عرفان روسیادی

میں بہت خوش ہوں کیونکہ ایسا پہلی بار ہے جب میں نے فاریکس مقابلہ جیتا تھا۔ جیتنے کے لئے میں نے دن میں صرف ایک سے دو گھنٹے گزارے۔

تمام ٹریڈرز کیلئے میرا مشورہ ہے کہ ٹریڈنگ جاری رکھیں اور آپ کامیابی تک پہنچ جائیں گے، اس میں کئی مہینے لگ سکتے ہیں۔

پانچویں پوزیشن: لی گوانگ جی

اس مقابلے میں انعام جیتنا بہت بڑی خوشی تھی۔ میرے پاس کوئی خاص حکمت عملی نہیں ہے، بس جیسے دل چاہا ویسے ٹریڈ کیا۔ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ میرے لئے بہت بڑی کامیابی تھی، آخر میں، میں نے صرف 40 ڈالر جیتے۔

ایک OctaFXچیمین بنیں

 اپنے ٹریڈنگ کیریئر میں اگلے درجے تک پہنچیں۔ یکساں نقد انعام کا فائدہ دیتا ہے، لہذا OctaFX Champion آزمائشی مقابلہ کے اگلے راؤنڈ میں حصہ لینے کے لئے آج ہی رجسٹر کریں۔

پروموشنز اور مقابلہ جات

چیریٹی کا عالمی دن ہمارے ساتھ منائیں

چیریٹی کا سالانہ عالمی دن 5 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کا بنیادی مقصد بیداری کو فروغ دینا اور چیریٹی سے متعلق کوششوں کے لئے پوری دنیا میں ایک مشترکہ پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ اب ہم ضرورت مندوں کی مدد کے لئے اکٹھے ہونے کا بہترین وقت دیکھتے ہیں۔ OctaFX ٹیم نے پیچیدہ سماجی مسائل سے نمٹنے کے لئے عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن ہمیں آپ کی مدد کی ضرورت ہے!
مزید پڑھیں Previous

صارف کے اسٹیٹس جاری کیے: آپ کے لئے مزید فوائد

آپ کی آراء اور تاثرات کی پیروی میں، ہم نے اسٹیٹس کا ایک پروگرام تیار کیا ہے جو ہماری خدمت کے سلسلے میں آپ کے تجربہ کو فروغ دے سکتا ہے۔ فی الوقت آپ اس میں بالکل مفت شامل ہو سکتے ہیں اور اپنی ٹریڈنگ کو بااختیار بنا سکتے، ہماری خصوصی پیشکشوں تک رسائی حاصل کر سکتے، اور خدمات کے دیگر فوائد سے بالکل ابھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں Next