فراڈ نوٹس (جنوری 2023)
ہر ٹریڈر بہترین سیکیورٹی کا خواہشمند ہوتا ہے۔ اور یہ بالکل جائز خواہش ہے۔ ہر روز فراڈ کے نت نئے طریقے سامنے آتے ہیں اور ہر کوئی اپنی حفاظت نہیں کرسکتا۔ مثال کے طور پر، نائجیریا میں ہم نے حال ہی میں دھوکہ دہی کی کاروائیوں میں اضافہ نوٹ کیا ہے۔ آپ کی حفاظت کے پیش نظر ہم نے اپنی سیکیورٹی چیک لسٹ اَپ ڈیٹ کی ہے۔ برائے مہربانی اس چیک لسٹ کو ضرور پڑھیں تاکہ آپ ممکنہ جعلسازوں کو پہچان سکیں۔
سیکیورٹی چیک لسٹ:
· ہمارے ساتھ آپ کی تمام ادائیگیاں ہماری آفیشل ویب سائٹ یا OctaFX ٹریڈنگ ایپ اور OctaFX کاپی ٹریڈنگ ایپ میں لازمی طور پر آپ کے پروفائل کے ذریعے پروسیس کی جانی چاہیئیں۔ لہٰذا آپ دیگر ذرائع یا چینلز، جیسے میسنجر ایپس یا ذاتی ٹرانسفر کے ذریعے ادائیگیوں کی درخواست کرنے والے جعلسازوں سے ہوشیار رہیں۔ اور اگر آپ کا کسی ایسے شخص سے واسطہ پڑے تو حکام یا ہماری کسٹمر سپورٹ سروس سے رابطہ کریں۔
· ہمارے باضابطہ نمائندے اورIB مینیجرز OctaFX کے بارے میں آفیشل معلومات اپنے کلائنٹس کے ساتھ شیئر کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ وہ یہ معلومات سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے، انٹرنیٹ پر یا آپ کے علاقے میں مقامی طور پر شیئر کر سکتے ہیں۔ بدقسمتی سے، کچھ بے ایمان لوگ ہیں جو خود کو ہمارے IBs ظاہر کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ہوشیار رہیں اور ان کی تفصیلات، ریفرل ID اور ٹریڈنگ اکاؤنٹ نمبر ہماری کسٹمر سپورٹ ٹیم کے ذریعے دوبارہ چیک کریں۔ اگر آپ کو کسی IB مینیجر کی صداقت کے بارے میں کوئی شک ہو تو فوراً ہم سے رابطہ کریں۔
· گوگل کروم کے لیے ہماری ڈومین چیکر ایکسٹینشن استعمال کریں۔ آپ یہاں ہمارے تمام آفیشل مقامی پیجز دیکھ سکتے ہیں۔ ایسی ویب سائٹس جن کے ڈومین نیم مختلف ہیں وہ دھوکہ دہی پر مبنی ہیں یا غیر قانونی طور پر ہماری دانشورانہ پراپرٹی استعمال کرتی ہیں۔
· OctaFX کا لوگو آن لائن دیکھنے پر ڈومین کا نام ایک بار پھر ضرور چیک کریں۔ کیونکہ ہو سکتا ہے کہ کوئی فراڈ ویب سائٹ آپ کو دھوکہ دینے کے لیے OctaFX برانڈ کا نام استعمال کر رہی ہو۔
· اپنی ذاتی معلومات کبھی بھی کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ اور کبھی کسی ایسے شخص کو جواب نہ دیں جو آپ کے اکاؤنٹ کی معلومات مانگے۔ ہم آپ کا تمام ڈیٹا اس وقت تک محفوظ رکھتے ہیں جب تک یہ آپ کے علاوہ صرف ہمارے پاس ہو۔
· سوشل میڈیا کا استعمال احتیاط سے کریں۔ ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ہوم پیج کے آفیشل لنکس یہ ہیں: فیس بک، ٹوئٹر، یو ٹیوب، انسٹا گرام اور OctaFX ویب سائٹ، یہاں آپ OctaFX کمپنی کی تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔ اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پہلا قدم نقالوں سے چوکنا رہنا ہے۔ ہماری ٹیم بھی جعل سازوں، نقالوں اور دھوکے بازوں کے خلاف قانونی کارروائی کر رہی ہے۔
· ٹیلیگرام، واٹس ایپ اور فیس بک کے ایسے گروپس کے ساتھ رابطے میں چوکس رہیں جو OctaFX کی نمائندگی کا دعویٰ کرتے ہیں۔ برائے مہربانی نوٹ کریں کہ ہمارا کوئی واٹس ایپ گروپ نہیں ہے۔ ہمارا ایک آفیشل ٹیلیگرام چینل اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیں جن کے لنکس آپ کو پیج کے نیچے مل جائیں گے۔
· ہمارے نمائندے OctaFX کی سروسز آزمانے، یقینی منافع کا وعدہ کرنے، اکاؤنٹ ایڈمنسٹریشن کی سروسز یا ذاتی ٹریڈنگ میں مدد کی پیشکش کے لیے کبھی کسی سے رابطہ نہیں کرتے۔ ہم OctaFX کسٹمر کیئر کے نمبرز شیئر نہیں کرتے—آپ ہماری آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے ہماری کسٹمر سپورٹ ٹیم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
· ہم کبھی بھی یقینی منافع کا وعدہ نہیں کرتے، لیکن ہم اس بات پر ضرور زور دیتے ہیں کہ فاریکس ٹریڈنگ کے نتائج ٹریڈر پر منحصر ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، ہم اپنے ٹریڈرز کو خطرات کم کرنے اور ٹریننگ کے ذریعے ٹریڈنگ کے لیے زیادہ متوازن اور مکمل حکمتِ عملی تیار کرنے میں مدد کے لیے تعلیم دینے کا عزم رکھتے ہیں۔
اگر آپ کو OctaFX ویب سائٹ یا ایپ کی قانونی حیثیت کے بارے میں کوئی شک ہے تو ہم سے بلا جھجھک براہِ راست رابطہ کریں۔ آئیں مل کر نائجیریا اور دیگر خطوں میں فاریکس ٹریڈن