کمپنی کے خبریں اور ٹریڈنگ شیڈول – OctaFX بروکر
Back

رمضان خیراتی پراجیکٹ: ملائیشیا میں تعلیمی مراکز کی ڈیجیٹلائزیشن

کوالالمپور میں قائم آئیڈیاز اکیڈمی معیارِ تعلیم کو بہتر اور بلند کرنے کے لیے سرگرم ہے۔ اس مرتبہ، ہم نے ملائیشیا میں پناہ گزینوں اور پسماندہ طلباء کے لیے 1,012 تعلیمی مراکز کو ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے ایک پراجیکٹ میں ساتھ مل کر کام کیا تاکہ ان کی تعلیم کو آگے بڑھانے میں مدد مل سکے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین (UNHCR) نے ایک باضابطہ شراکت دار کے طور پر بات چیت کرنے اور ان تعلیمی مراکز کو منتخب کرنے کے لیے کام کیا جنہیں ہماری مدد کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ منتخب مراکز میں ضروری سافٹ ویئر اور مرتب شدہ نصاب کی کمی ہے جو تعلیم کے معیار کو نمایاں طور پر بہتر کر سکے اور طلباء کی تعلیمی کامیابی میں حصہ ڈال پائے۔

پراجیکٹ کے اسپانسرز میں سے ایک کے طور پر، ہم نے مراکز کو اسکول کے انتظامی نظام تک دو سالہ رسائی، ایک تدرس بذریعہ کھیل پلیٹ فارم، 'گوگل فار ایجوکیشن' سروسز، اور آئیڈیاز اکیڈمی کے ذریعے ایک منظم آن لائن نصاب فراہم کرنے میں تعاون کیا۔ ساز و سامان کی فراہمی کا یہ عمل فی الوقت بھی جاری ہے۔

تعلیمی مراکز کو ڈیجیٹلائز کرنے کے علاوہ، آئیڈیاز اکیڈمی کے ساتھ مل کر، ہم نے پسماندہ طلباء کے لیے مالیاتی خواندگی سے متعلق ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ہمارے ویبینار کے اسپیکر جیرو ایزرل نے طلباء کو ذاتی مالیات کے متعلق بنیادی معلومات فراہم کرنے کے لیے اس کا انعقاد کیا جسے وہ اپنی مالی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ طلباء نے اسے پسند کیا اور فعال انداز میں مشغول رہے۔ ورکشاپ کو آن لائن تدریسی پلیٹ فارم میں شامل کرنے کے لیے فلمایا بھی گیا۔

ہم اپنے تمام ٹریڈرز کا رمضان کے دوران ان کی سرگرمیوں کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ آپ کی جانب سے 22 مارچ سے 20 اپریل تک ٹریڈنگ کی ہر لاٹ نے ہمارے خیراتی فنڈ میں 0.1 USD کا اضافہ کیا۔ آپ کے بغیر یہ اور دیگر خیراتی اقدامات ممکن نہ ہو پاتے۔

ہم اپنی مشترکہ کوششوں کے حوالے سے آئیڈیاز اکیڈمی کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہیں گے اور مزید تعاون کے منتظر ہیں۔

چیریٹی

بادشاہ کی سالگرہ: ٹریڈنگ شیڈول

کچھ انسٹرومنٹس کے لئے 12 جون 2023 کو ٹریڈنگ اوقات تبدیل ہوں گے
مزید پڑھیں Previous

جونٹینتھ: ٹریڈنگ شیڈول

متعدد انسٹرومنٹس کے لیے ٹریڈنگ کے اوقات کار 19 جون 2023 کو تبدیل ہوں گے
مزید پڑھیں Next