دُنیا بھر میں عید الاضحیٰ کی خیراتی روح کی سپورٹ کرتے ہوئے
عیدالاضحیٰ ہماری مسلمان کمیونٹی کے لیے روایتی اور مذہبی حوالے سے انتہائی اہمیّت کی حامل ہے اور اسے قربانی کی عید کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس مقدؔس موقع پر قربانی کی اصل رُوح پر عمل کرتے ہوئے ہم نے مستحق افراد کی زندگی میں ایک خوشگوار تبدیلی لانے کی غرض سے ان کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔
عیدالاضحیٰ کے موقع پر اس سال ہم نے ملائیشیا، انڈونیشیا اور نائجیریا میں خدمات سرانجام دیں۔ کیلنٹان، ملائیشیا میں ہم نے اپنے مقامی IB پارٹنر, اذیحان کے تعاوّن سے قربانی کا گوشت تقسیم کیا۔ انڈونیشیا میں IDEP کے ساتھ اپنی شراکت داری کو جاری رکھتے ہوئے ہم افراد اور خاندانوں کو خوراک اور ضروریاتِ زندگی کی بنیادی اشیاء تقسیم کرتے ہوئے مختلف سطح پر بحالی کے کاموں میں تعاوّن کر رہے ہیں۔ نائجیریا میں کیپنگ اِٹ ریئل (KIR) فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر ہم نے 'عیدالاضحیٰ فُوڈ ڈرائیو' کا آغاز کیا، جس دوران ہم نے لاگوس، آرگونگو اور پورٹ ہارکورٹ میں کھانا تقسیم کیا۔ اس کاوش کے دوران لاگوس میں معذور بچّوں کے ایک مرکز میں 60 بچّوں اور ان کی دیکھ بھال کرنے والے افراد سمیت 250 خاندانوں اور آرگونگو میں الماجری اسکول کے 120 طلباء کی امداد کی گئی۔ اضافی خوراک پورٹ ہارکورٹ میں موجود ایک یتیم خانے اور معذور افراد کی دیکھ بھال کے ایک مرکز کو فراہم کی گئی۔
ہمارے ساتھ سالہا سال سے تعاوّن کرنے والی کمیونٹیز کی امداد کا موقع میسّر آنا ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ ہمیں اُمید ہے کہ اس مشکل وقت میں ہماری یہ کاوش ان کی کچھ مشکلات کم کرنے میں معاوّن ثابت ہو گی۔