فبوناچی لیولز کا استعمال کرتے ہوئے ٹریڈ کیسے کریں
فبوناچی ریٹریسمینٹس کا استعمال کرتے ہوئے رجحان جاری رکھنے کی حکمت عملی
متعدد ٹائم فریموں کے اندر رجحان کو دیکھنا
فبوناچی ٹریڈنگ حکمت عملی کا استعمال کرتے ہوئے فاریکس مارکیٹ میں کیسے داخل ہوں
آرٹیکل کے پہلے حصے میں، ہم نے فاریکس فبوناچی ترتیب کے ماخذ پر تبادلہ خیال کیا تھا، جو کہ اصل میں لیونارڈو پیسانو کی کتاب 'Liber Abaci' میں ہند-عرب عددی نظام کے ساتھ پیش کیا گیا تھا، جسے فبوناچی کا نام دیا گیا۔ فبوناچی کی اصل ترتیب میں، ہر نمبر دو گزشتہ نمبروں کا مجموعہ ہوتاہے: 0، 1، 1، 2، 3، 5، 8، 13، 21، 34، 55، 89، 144، 233، 377، وغیرہ۔ ایک نمبر کو بعد میں آنے والےنمبر سے تقسیم کرنے سے 'گولڈن ریشو' (φ=1.618) بنتا ہے، مثلاً: 8/13 = 61.53%, 34/55 = 61.81%۔ 23.6%، 38.2%، 50%، اور 61.8% فبوناچی لیولز مالیاتی مارکیٹس میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا استعمال ان اہم نکات کی وضاحت کے لیے کیا جاتا ہے جو پرائس میں تبدیلی کا سبب بنتے ہیں۔ فبوناچی ریٹریسمینٹس مارکیٹ کی انٹریز اور اسٹاپ لاسز کے لیے اسٹریٹجک پوائنٹس کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ سپورٹ یا ریزسٹنس کے ایریاز کا تعین کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ یہ دوسرا حصہ فاریکس مارکیٹ پر ٹریڈنگ میں قابلِ بحث فبوناچی کی طاقت ور ترین اور تفہیم میں آسان ایپلیکیشن کا احاطہ کرتا ہے۔
آپ کو تکنیکی تجزیے کے کسی بھی ٹول کو دیگر سے الگ تھلگ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ اسی طرح، فبوناچی لیولز قطعی پرائس لیولز نہیں ہیں۔ وہ ان ایریاز کی زیادہ نشاندہی کرتے ہیں جہاں پرائس ممکنہ طور پر رد عمل کا اظہار کر سکتی ہے۔ تاہم، یہ لیولز انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس کو تلاش کرنے کے لیے ایک طاقتور نمونہ ہیں۔ ٹریڈنگ میں فبوناچی ریٹریسمینٹ لیولز کا استعمال کرتے ہوئے اس الگورتھم پر قائم رہیں: عام طور پر سب سے زیادہ استعمال شدہ ریٹریسمینٹ لیولز 38.2%، 50%، 61.8% اور 78.6% ہیں۔ ایک مشترکہ حکمت عملی یہ ہوتی ہے کہ کوئی اثاثہ خریدا جائے جب اس کی پرائس غالب تیزی کے رجحان کے برخلاف اصلاح کر لے، ریٹریسمینٹ لیول تک پہنچ جائے، اور اس سے ری باؤنڈ ہو جائے۔ تاہم، اگر پرائس ریورس کیے بغیر لیول سے بریک کر جاتی ہے تو، عام طور پر سگنل کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ غالب مندی کے رجحان کے برخلاف اصلاح کرتے ہوئے، پرائس اصلاحی لیول سے باؤنس کر سکتی ہے اور دوبارہ نیچے جا سکتی ہے، ایسی صورت میں اثاثہ فروخت کر دینا چاہیے۔ اگر پرائس 61.8٪ کے لیول سے بریک کر جائے تو- ایک نیا رجحان شروع ہو چکا ہوتا ہے، لہذا نئے اصلاحی لیولز کو تشکیل دیا جانا چاہیے۔ اگر کوریکشن ڈیپتھ 38.2%، 50% یا 61.8% کے لیول کے اندر رہتی ہے تو رجحان کی نقل و حرکت کو مصدقہ تصور کیا جاتا ہے۔ تجزیہ کاروں کا یقین ہے کہ یہ پوزیشنز کھولنے اور بند کرنے کے لیے آئیڈیل پوائنٹس ہیں۔ مزید برآں، فبوناچی ایکسٹینشن لیولز، جیسا کہ 121% اور 161.8%، اکثر ٹیک پرافٹ آرڈرز سیٹ کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، جس سے ٹریڈرز کو منافع حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے کیونکہ پرائس گزشتہ قوتِ محرکہ ویو سے آگے بڑھ جاتی ہے۔ کسی بھی تکنیکی تجزیہ کے ٹول کی طرح، فبوناچی لیولز مشق کا تقاضا کرتے ہیں۔ ٹریڈرز کو ان کے استعمال کی مشق کرنے، ان کی ناکامیوں کا تجزیہ کرنے، اور ان کی کامیابیوں سے سیکھنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ تجربے کے ساتھ، فبوناچی لیولز مارکیٹ کے رجحانات کی نشاندہی کرنے اور منافع بخش ٹریڈز کرنے کے لیے ایک گرانقدر ذریعہ بن سکتے ہیں۔ آئیں بٹ کوائن کے چار گھنٹے کے چارٹ پر ایک نگاہ ڈالتے ہیں:فبوناچی لیولز کا استعمال کر کے کیسے ٹریڈ کریں
فبوناچی ریٹریسمینٹس کا استعمال کرتے ہوئے رجحان جاری رکھنے کی حکمت عملی
یہاں، ہم دیکھ سکتے ہیں کہ پرائس ہائی سے لو کی طرف جاتے ہوئے بالکل 38.2% پر باؤنس کرنے اور پیچھے ہٹنے سے پہلے مندی کے رجحان میں تھی۔
38.2% فیبوناچی ریٹریسمینٹ لیول تک پہنچنے کے بعد، پرائس ریورس ہو گئی اور نیچے کی طرف چلی گئی، یعنی اوور رائیڈنگ رجحان کی سمت کو دوبارہ شروع کر دیا۔
یہ چارٹ کئی مختلف ریٹریسمینٹ لیولز کو نشان زد کرتا ہے: 23.6%, 38.2%, 50%, اور 61.8%۔ یہ تمام ممکنہ ریزسٹنس لیولز کی نمائندگی کرتے ہیں جو نیچے کی طرف حرکت کو پیچھے چھوڑنے کے تناظر میں ہیں۔ یہ تمام لیولز مندی کے رجحان میں دوبارہ شامل ہونے کے لیے ممکنہ انٹری پوائنٹس کی نمائندگی کرتے ہیں لہذا ہمارے پاس مارکیٹ میں داخل ہونے کے لیے چار ممکنہ ریورسل پوائنٹس ہیں۔ مگر آپ کو کون سے لیول کا چناؤ کرنا چاہیے؟
یہ وہ مقام ہے جہاں تکنیکی انڈیکیٹرز اور پرائس ایکشن کا علم آپ کی مدد کرسکتا ہے۔
ثانوی انڈیکیٹرز سے تصدیق
اوپر کے چارٹ پر نگاہ کر کے، ہم دیکھ سکتے ہیں کہ اسٹاکسٹک اوسیلیٹر نے ہمیں ایک اشارہ دیا کہ مارکیٹ ریورس ہونے جا رہی تھی۔ اسٹاکسٹکس 80 کے لیول سے اوپر تھے اور نیچے کی طرف مڑ رہے تھے، جو کہ مندی کا انڈیکیٹر ہے۔
لہٰذا، 38.2% ریٹریسمینٹ لیول پر قیمت بڑھنے اور اسٹاکسٹکس کی طرف سے سیل سگنل دینے کے ساتھ، ہم سیل آرڈر دینے کے لیے ایک عمدہ کیس بنانا شروع کر رہے ہیں، یا 'گوئنگ شارٹ' کر رہے ہیں جیسا کہ اسے ٹریڈنگ انڈسٹری میں کہا جاتا ہے۔
متعدد ٹائم فریمز میں رجحان کو دیکھنا
ایک عمدہ ٹریڈر کسی حد تک شرلاک ہومز کی طرح ہوتا ہے، یعنی ایک جاسوس جو متعدد اشاروں پر مبنی کیس بناتا ہے۔ ہم نے شارٹ پوزیشن لینے کے لیے دو اچھے اشارے دریافت کیے ہیں، مگر ہم نے ابھی تک کام مکمل نہ کیا ہے۔
بڑی تصویر کے لیے زوم آؤٹ کرتے ہوئے اور اوپر کے یومیہ چارٹ پر نگاہ کر کے، ہم دیکھ سکتے ہیں کہ اس ٹائم فریم میں بھی، یہ رجحان بڑے پیمانے پر نیچے کی طرف ہے۔
یہ 38.2% فبوناچی لیول پر بٹ کوائن سیل کرنے کے معاملے کی مزید سپورٹ کرتا ہے۔
شارٹ پوزیشنز (سیل ٹریڈز) کے لیے ہم یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ مارکیٹ متعدد ٹائم فریمز میں مندی کے رجحان میں ہو۔ لانگ پوزیشنز (بائے ٹریڈز) کے لیے ہم یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ مارکیٹ متعدد ٹائم فریمز میں تیزی کے رجحان میں ہو۔
چار گھنٹے کے چارٹ پر فبوناچی لیول سے باؤنس آف نسبتاً بڑا تھا۔ 38.2% کا لیول 9119 پر تھا اور سیل آف پرائس 8190 تک بالکل نیچے تھی، اور یہ گراوٹ $900 سے زیادہ ہے۔
یہ ایک فاریکس حکمت عملی ہے جس کو مختلف ٹائم فریمز میں اپلائی کیا جا سکتا ہے۔ مثلاً، آپ 30 منٹ کے چارٹ پر اسی طرح کے سیٹ اپس پر نگاہ کر سکتے ہیں، بجائے چار گھنٹے کے چارٹ کے جس کو ہم نے بطور مثال استعمال کیا ہے۔
ذہن میں رکھیں کہ کم دورانیے کے ٹائم فریمز میں، آپ کو زیادہ سگنل ملیں گے مگروہ کم قابل اعتماد ہوں گے۔
اس کے برعکس، طویل ٹائم فریمز پر، آپ کو کم سگنل ملیں گے مگر وہ زیادہ قابل اعتماد ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹریڈنگ کی حکمت عملی۔ ایسی حکمت عملی کو کیسے اپنائیں جو 10 منٹوں میں آپ کے اہداف سے موافقت پذیر ہو؟
فبوناچی ریٹریسمینٹ لیولز پر فاریکس مارکیٹ میں داخل ہونے کے لیے، آپ یوں کر سکتے ہیں: متبادل طور پر، جب پرائس فبوناچی لیولز تک پہنچ جائے تو آپ مارکیٹ آرڈر کے ساتھ مینوئل طور پر آرڈرز دینے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ایک قابل اعتبار عمدہ اصول یہ ہے کہ اپنے خطرے سے کم از کم تین گنا منافع کا ہدف مقرر کریں۔ اوپر بیان کردہ فاریکس ٹریڈ کے لیے، ہم $600 کے منافع کے ہدف کے ساتھ اپنے خطرے کو $200 پر رکھ سکتے تھے۔ فبوناچی ریٹریسمینٹس آپ کو سپورٹ اور ریزسٹنس کے ایریاز کا اندازہ لگانے میں مدد کریں گے، مگر اس ٹول کا بہترین استعمال یہ ہے کہ اسے دیگر انڈیکیٹرز اور فاریکس حکمت عملیوں کے ساتھ ملا لیا جائے۔ مثلاً، آپ ایک رجحان اور پرائس کے ریورس ہو جانے کی وضاحت کرنے کے لیے اسٹاکسٹک اوسیلیٹر کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ فبوناچی ریٹریسمینٹس ایک رجحان کی پیروی کرنے والا انسٹرومنٹ ہے، اور متعدد ٹائم فریمز میں رجحان کو دیکھنے سے زیادہ درست پیشنگوئی حاصل ہو گی۔ فبوناچی ریٹریسمینٹس ایک بہترین تصدیقی ٹول تشکیل دیتے ہیں اور اس آرٹیکل میں پیش کردہ حکمت عملیوں کے ساتھ مل کر زیادہ امکانی ٹریڈز کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ ہم امید رکھتے ہیں کہ آپ فبوناچی ریٹریسمینٹس کا استعمال کرتے ہوئے ٹریڈنگ کا بہترین طریقہ تلاش کر لیں گے۔فبوناچی ٹریڈنگ حکمت عملی کا استعمال کرتے ہوئے فاریکس مارکیٹ میں کیسے داخل ہوں۔
ٹیک پرافٹ اور اسٹاپ لاس لیولز
حتمی خیالات