4 آسان مراحل میں ٹریڈ کس طرح شروع کی جا سکتی ہے

22 Jun, 2016 3-منٹ کا مطالعہ

 فاریکس پر ٹریڈنگ شروع کرنے کے بارے میں جاننے سے آپ اپنے لیے آمدن کا ایک نیا دروازہ کھول سکتے ہیں۔ لیکن پہلے آپ کو یہ جاننا ہو گا کہ ٹریڈنگ کیسے کرنی ہے اور اس سے منافع کیسے کمانا ہے۔ اس Octa ٹریڈنگ گائیڈ میں آپ سیکھیں گے کہ سمجھداری کے ساتھ ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے اور لمبے عرصے تک اپنے منافع میں کیسے اضافہ کیا جائے۔

1۔ فاریکس ٹریڈنگ کے بارے میں جانیں

فاریکس ٹریڈنگ کورس دیکھیں

اگر آپ ایک نوآموز ٹریڈر ہیں، تو کچھ ایسے تصوّرات اور اصطلاحات ہیں جن سے آگاہی آپ کے لیے ضروری ہے۔ ہم نے ان کا احاطہ فاریکس ٹریڈنگ کیسے کریں آرٹیکل میں کیا ہے۔ آپ ہمارا تعلیمی سیکشن بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اس سے مارکیٹ کے بارے میں عمومی طور پر اور ہماری سروسز کے بارے میں خصوصی طور پر آپ کی معلومات میں اضافہ ہو گا۔ اگر آپ حقیقی اکاؤنٹ پر ٹریڈنگ کرنے سے پہلے فرضی فنڈز کے ساتھ مشق کرنا چاہیں تو آپ Octa ڈیمو اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔ چلیں فاریکس کے کچھ اہم تصوّرات کے ساتھ شروع کرتے ہیں۔

نئی پوزیشن کھولنے اور پہلے سے کھلی پوزیشنز کو برقرار رکھنے کے لیے درکار فنڈز کو مارجن کہتے ہیں۔ یہ ہر انسٹرومنٹ کے لیے مختلف ہوتا ہے۔ اگر آپ کے فنڈز کافی نہ ہوں (مثال کے طور پر، اگر آپ کا فلوٹنگ لاس بہت زیادہ ہو جائے) — تو آپ کو اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اَپ کرنے کا کہا جا سکتا ہے تا کہ آپ کے آرڈرز کو قائم رکھا جا سکے۔ اس ایونٹ کو مارجن کال کہتے ہیں۔

قیمت کی تبدیلی کے معیاری یونٹ کو پِپ کہتے ہیں۔ 1 پِپ کا حساب دوسرے سے آخری ہندسے تک کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر جب EURUSD کرنسی پیئر کی قیمت 1.11634 سے تبدیل ہو کر 1.11645 ہوتی ہے تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ قیمت میں 1.1 پِپس کی تبدیلی آئی ہے۔ USDJPY کرنسی پیئرز، جن کی قیمت 3 ہندسوں میں ہوتی ہے، ان میں 123.857 سے 123.864 تک کی تبدیلی کا مطلب ہے کہ قیمت میں 0.7 پِپس کا اضافہ ہوا ہے۔

لیوریج،  مارجن، کسی خاص پوزیشن کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری رقم کے تقاضوں کو کم کرتی ہے، اور آپ کو اپنے بیلنس سے زیادہ والیم کے آرڈر اوپن کرنے میں مدد دیتی ہے۔ یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ آپ کے آرڈر کا والیم جتنا زیادہ ہوگا آپ کو اتنا ہی زیادہ فائدہ یا نقصان ہوگا۔

فرض کریں کہ ، آپ کے پاس 500 امریکی ڈالر کے ساتھ ٹریڈنگ اکاؤنٹ ہے اور اس پر 1:500 کی لیورج اپلائی کی گئی ہے۔ آپ نے فیصلہ کیا ہے کہ جب قیمت 1.13415 پر ہو گی تو آپ EURUSD پر ایک لاٹ (100,000 یونٹ) کے لیے پوزیشن اوپن کریں گے۔ اس پوزیشن کے لئے مطلوبہ مارجن 226.830 امریکی ڈالر ہے، جو آپ کے فنڈز کا تقریباً نصف ہے۔ اس کے بعد پپ کی ہر موومنٹ کی قیمت 10 امریکی ڈالر ہے۔ لہٰذا، قیمت کے صرف 1.13145 تک گرنے پر آپ اپنے اکاؤنٹ میں موجود تقریباً تمام رقم کھو سکتے ہیں۔ اگر آپ 0.5 لاٹس میں پوزیشن کھولتے ہیں تو، ہر پِپ کی لاگت صرف 5 امریکی ڈالر ہوگی۔ اس صُورت میں، اگر قیمت 1.13145 پر آتی ہے تو، آپ کو 135 امریکی ڈالر کی رقم کا نقصان ہو گا۔

آپ کو کتنی لیوریج استعمال کرنی چاہیے؟ اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کتنا خطرہ مول لینے کے لیے تیّار ہیں۔ زیادہ لیوریج کا مطلب ہے زیادہ رِسک اور زیادہ منافع۔ جیسے جیسے آپ سیکھیں گے اسے بعد میں کسی بھی وقت تبدیل کر سکتے ہیں۔

2۔ Octa اکاؤنٹ کھولیں

اکاؤنٹ کھولیں

Octa اکاؤنٹ کے ذریعے ، آپ فارن ایکسچینج مارکیٹ تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں اور ٹریڈنگ شروع کرسکتے ہیں۔

سب سے پہلے آپ نے اپنا نام، ای میل اور ایک محفوظ لیکن یاد رکھنے میں آسان پاس ورڈ درج کرنا ہے۔ آپ کو یہ بھی بتانا ہو گا کہ ٹریڈنگ میں آپ کا تجربہ کتنا ہے۔ اس طرح، ہم آپ کو مزید کارآمد مواد آفر کریں گے۔ 'اکاؤنٹ کھولیں' پر کلک کرنے کے بعد، اپنا اِن باکس کھولیں اور اپنے ای میل کی تصدیق کریں۔

اس کے بعد، آپ کو اپنے متعلق مزید تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔ اپنا ملک، فون نمبر، اور تاریخِ پیدائش درج کرنے کے بعد 'جاری رکھیں' کو پریس کریں اور ٹریڈنگ اکاؤنٹ کا موڈ منتخب کریں۔ Standard موڈ کی بدولت آپ ایک سنگل کلک کے ساتھ اکاؤنٹ تخلیق کر سکتے ہیں، جب کہ کسٹم کے ساتھ آپ Octa ڈیمو اور حقیقی اکاؤنٹس میں سے انتخاب کر سکتے ہیں، اور ٹریڈنگ پلیٹ فارم اور لیوریج بھی منتخب کر سکتے ہیں ۔ پہلے سے ہی، یہ 1:500 لیورج والا ایک OctaTrader اکاؤنٹ ہو گا۔ 

اگر آپ ابھی ہی شروعات کر رہے ہوں تو حقیقی اکاؤنٹ کی بجائے ڈیمو اکاؤنٹ ایک بہتر انتخاب ہے۔ اس کی بدولت آپ اپنے فنڈز کو داؤ پر لگائے بغیر مشق کر سکتے ہیں۔ آپ کو کسی قسم کی سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی—بس اکاؤنٹ بناتے وقت آپ اپنے اکاؤنٹ میں جتنی رقم کے فرضی فنڈز شامل کرنا چاہیں وہ درج کریں۔

رجسٹریشن کروانے کے بعد، آپ کو اپنے پروفائل اور ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی تفصیلات کے ساتھ ایک ای میل موصول ہو گی۔ آپ اپنے فنڈز مینیج کرنے، بونسز حاصل کرنے اور ہماری پروموشنز میں حصّہ لینے یا ویب ٹرمینل میں فوری طور پر ٹریڈنگ شروع کرنے کے لیے اس معلومات کے ساتھ اپنے پروفائل میں لاگ اِن کر سکتے ہیں۔

آپ کے لیے کون سا ٹریڈنگ پلیٹ فارم ٹھیک ہے

ہم تین ٹریڈنگ پلیٹ فارمز کو سپورٹ کرتے ہیں: MetaTrader 4، MetaTrader 5 اور OctaTrader۔

MetaTrader 4، میٹاٹریڈر کا پُرانا ورژن ہے۔ یہ نئے ورژن کے مقابلے میں اتنا پاورفُل نہیں ہے کیوں کہ اس میں ٹریڈنگ کے لیے انسٹرومنٹس اور ٹُولز کی تعداد محدود ہے۔ البتہ یہ محدود آپشنز نوآموز افرد اور ان ٹریڈرز کے لیے بہترین ہیں جو بیرونی ٹُولز استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

MetaTrader 5، میٹاٹریڈر کا نیا ورژن ہے۔ یہ ایک ایسا انٹرفیس آفر کرتا ہے جسے اپنی مرضی کے مطابق ترتیب دیا جا سکتا ہے اور اس میں انسٹرومنٹس کی وسیع تعداد موجود ہوتی ہے۔ لیول 2 مارکیٹ ڈیٹا، پارشل فِلز، فُل سائز ٹِک چارٹ اور معاشی کیلینڈر جیسے پروفیشنل ٹُولز اس پلیٹ فارم کی ایک اور خوبی ہیں۔

یاد رکھیں کہ میٹاٹریڈر ایپس iOS پر بلاک ہیں لہٰذا ہو سکتا ہے آپ کو ان کا ویب یا ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کرنا پڑے۔ آپ Octa ٹریڈنگ ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور OctaTrader پر بھی ٹریڈ کر سکتے ہیں۔

OctaTrader ہمارا بلٹ اِن ٹریڈنگ پلیٹ فارم ہے۔ متذکرہ بالا دونوں سے بہترین، یہ ایک ماڈرن انٹرفیس آفر کرتا ہے جسے سیکھنا اور چلانا بہت آسان ہے، اس کے ساتھ ساتھ اس میں انسٹرومنٹس کا مکمل انتخاب موجود ہے۔ OctaTrader کے ساتھ، آپ ایک واحد ویب یا موبائل ایپ میں ٹریڈنگ کر سکتے ہیں اور اپنے تمام اکاؤنٹس مینیج کر سکتے ہیں۔

3۔ اپنی حکمتِ عملی منتخب کریں

ٹریڈنگ حکمتِ عملیوں کا موازنہ کریں

ابتدائی طور پر، آپ آسانی سے چارٹ پر قیمت کی عمومی سمت کو ٹریک کرسکتے ہیں اور جب یہ اوپر جاتی ہے تو بائے آرڈر اوپن کر سکتے ہیں یا نیچے آنے پر سیل آرڈر اوپن کر سکتے ہیں۔ اس سے ہر بار آپ کو یقینی منافع نہیں مل سکتا ہے، تاہم، یہ آپ کی حکمتِ عملی مرتّب کرنے کے لیے ایک اچھا آغاز ہے۔

آپ کو تین قسم کے ٹرینڈز (رُجحانات) دیکھنے چاہیئیں: اَپ ٹرینڈ، ڈاؤن ٹرینڈ، اور سائیڈ ویز ٹرینڈ۔ اگر آپ کوئی ٹرینڈ نوٹ کرتے ہیں تو آپ کو چاہیے کہ اسے لائنز کے ساتھ مارک کر لیں جیسا کہ نیچے تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ اگر قیمت کسی ایک لائن کے قریب ترین آتی ہے تو قیمت کے اس لائن کی مخالف سمت میں جانے کے خاطر خواہ امکانات موجود ہیں۔ 

قیمت کی پیشگوئی کے دو مزید جدید ترین طریقے تکنیکی تجزیہ اور بنیادی تجزیہ ہیں۔ ان کی بدولت آپ قیمت میں تبدیلی کی بالترتیب شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم پیشگوئی کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے پاس کوئی تجربہ نہیں ہے یا کم تجربہ ہے تو ، بڑی خبروں کی ریلیز کے دوران ٹریڈنگ سے گریز کرنا بہتر ہے، کیونکہ مارکیٹ میں تیز اتار چڑھاؤ یا غیر یقینی صورتحال بہت زیادہ ہوتی ہے۔ آپ کو چاہیے کہ آپ بنیادی رِسک منیجمنٹ تکنیک کو سیکھنے پر بھی دھیان دیں کیوں کہ اس کی مدد سے آپ نقصان سے بچ سکتے ہیں۔

بہت ساری حکمتِ عملیاں ہیں جو آپ کو کرنسی کی قیمت میں اتار چڑھاؤ سے فائدہ اٹھانے کے قابل بناتی ہیں، مثال کے طور پر، اسکیلپنگ، مارٹنگیل، ہیجنگ، نیوز ٹریڈنگ، اور بہت سی دیگر۔ سب سے معروف حکمتِ عملیوں کی مفصل تفصیل جاننے کے لیے ہمارے ٹریڈنگ حکمتِ عملیوں کے آرٹیکل پڑھیں اور اپنے لیے بہترین حکمتِ عملی کا انتخاب کریں۔

4۔ ڈپازٹ کروائیں اور ٹریڈنگ شروع کریں

ڈپازٹ کروائیں

بغیر کسی کمیشن کے ڈپازٹ کروانے کے لیے اپنے پروفائل میں لاگ اِن کریں۔ آپ کم سے کم امریکی ڈالر کے ساتھ ٹریڈنگ شروع کرسکتے ہیں۔ Octa میں کم سے کم ڈپازٹ آپ کے علاقے اور ادائیگی کے طریقۂ کار کے مطابق مختلف ہو سکتا ہے۔

علاقے کے مطابق Octa کم سے کم ڈپازٹ

ارجنٹینا

برازیل

گھانا

انڈیا

انڈونیشیا

25 EUR/USD

25 EUR/USD

25 EUR/USD

1,500 INR

400,000 IDR

کینیا

ملائیشیا

میکسیکو

نائجیریا

پاکستان

25 EUR/USD

100 RM

500 MXN

30,000 NGN

5,000 PKR

فلپائن

سنگاپور

جنوبی افریقہ

تھائی لینڈ

متحدہ عرب امارات

25 EUR/USD

500 SGD

480 ZAR

1,000 THB

180 AED

ممکن ہے کہ کم سے کم ڈپازٹ آپ کی سرمایہ کاری کو متنوّع بنانے کے لیے کافی نہ ہو۔ رِسک منیجمنٹ کی بنیادی باتیں کے مطابق، آپ کے پاس جتنے زیادہ فنڈز ہوں گے، آپ کو اتنا کم خطرہ لاحق ہو گا۔

ٹریڈنگ کرتے ہوئے،  اگر آپ توقع کرتے ہیں کہ قیمت اُوپر جائے گی تو تو آپ بائے آرڈر اوپن کرتے ہیں اور اگر آپ توقع کرتے ہیں کہ قیمت میں کمی واقع ہو گی تو آپ سیل آرڈر اوپن کرتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ ایک مخصوص رقم ابھی کم قیمت پر خریدتے ہیں تاکہ بعد میں اسے زیادہ قیمت پر فروخت کر سکیں اور قیمت کے اس فرق سے منافع حاصل کرتے ہیں۔

 

آئیے فرض کرتے ہیں کہ آپ نے OctaTrader کو اپنے ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے طور پر منتخب کیا۔ پھر، اپنی پوزیشن کا والیم منتخب کریں اور آرڈر اوپن کرنے کے لیے بائے یا سیل کو پریس کریں۔ مبارک ہو، آپ نے اپنا پہلا آرڈر پلیس کر دیا ہے!

آپ 'آرڈرز' سیکشن میں اپنے تمام آرڈرز دیکھ سکتے ہیں اور انھیں مینیج کر سکتے ہیں۔ آرڈر کلوز کرنے کے لیے اسے فہرست میں سے منتخب کریں اور 'ایڈٹ آرڈر' ونڈو میں 'کلوز' پریس کریں۔ آپ یہاں اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ بھی سیٹ کر سکتے ہیں تا کہ قیمت کے نیچے یا اُوپر جانے کی صُورت میں آپ کا آرڈر خودکار طور پر کلوز کیا جا سکے۔

بس اتنی سی بات تھی۔ اگر آپ کوئی سوالات پوچھنا چاہیں تو ذیل میں FAQ سیکشن یا ہمارے فراہم کردہ لِنکس پر جائیں۔ خود کو ٹریڈنگ میں مشغول کریں، اپنے ڈیمو اکاؤنٹ میں موجود فرضی فنڈز کے ساتھ پریکٹس کریں اور جب آپ محسوس کریں کہ آپ حقیقی رقم کمانے کے لیے تیّار ہیں تو—حقیقی اکاؤنٹ کھولیں۔ ہم، آپ کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں!

FAQ

کیا میں فاریکس ٹریڈنگ خود کر سکتا ہوں؟

جی ہاں، آپ کر سکتے ہیں۔ پہلے آپ کو سیکھنا ہو گا کہ فاریکس ٹریڈنگ کیسے کرنی ہے، لیکن اگر آپ ایک بالغ فرد ہیں تو ایسی کوئی رکاوٹ نہیں جو فاریکس کو آپ کی اضافی آمدن یا پھر بنیادی آمدن کا ذریعہ بننے سے روک سکے۔ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ رقم نکلوانے کے لیے آپ کو اس بات کی تصدیق کرنی ہو گی کہ آپ کی عمر 18 سال سے زائد ہے۔

فاریکس اکاؤنٹ کھولنے پر کتنا خرچہ آتا ہے؟

0 امریکی ڈالر۔ Octa کے تمام اکاؤنٹس مکمل طور پر مُفت ہیں۔ ہم رقم جمع کروانے یعنی ڈپازٹ اور رقم نکلوانے یعنی ودڈرال پر کسی قسم کا کمیشن نہیں لیتے، اور ہمارے اسپریڈز یعنی (بائے اور سیل قیمت میں فرق) انڈسٹری میں سب سے کم ترین ہیں۔ بنیادی طور پر آپ اپنے فنڈز سے ہر ممکن منافع پاتے ہیں۔

فاریکس ٹریڈنگ شروع کرنے کے لیے مجھے کتنے پیسوں کی ضرورت ہے؟

ہمارا کم سے کم ڈپازٹ ۔۔۔ امریکی ڈالر ہے، لیکن آپ کے علاقے اور پیمنٹ آپشن کے مطابق یہ تبدیل بھی ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر نائجیریا میں Octa کے لیے کم سے کم ڈپازٹ 30,000 NGN ہے۔ مزید معلومات کے لیے 'علاقے کے مطابق Octa کم سے کم ڈپازٹ' ٹیبل ملاحظہ فرمائیں۔

میں فاریکس ٹریڈنگ اکاؤنٹ کیسے کھول سکتا ہوں؟

آپ کو ایک Octa اکاؤنٹ کھولنا ہو گا۔ یوں آپ رجسٹریشن کے عمل کے دوران ڈیمو یا حقیقی ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔ رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد، آپ مزید ٹریڈنگ اکاؤنٹس کھول سکتے ہیں اور اپنے پروفائل میں انھیں مینیج کر سکتے ہیں۔

ڈیمو ٹریڈنگ اکاؤنٹ کیسے کھولا جائے؟

رجسٹریشن کے دوران آپ سے ٹریڈنگ اکاؤنٹ شروع کرنے کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ 'کسٹم' آپشن کا انتخاب کریں، 'جاری رکھیں' کو پریس کریں، 'ڈیمو' منتخب کریں، پلیٹ فارم اور لیوریج سیٹ کریں، اپنا ابتدائی بیلنس درج کریں، اور 'اکاؤنٹ تخلیق کریں' کو پریس کریں۔ آپ اپنے پروفائل میں جا کر بھی اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔

نوآموز ٹریڈرز کے لیے کون سا ٹریڈنگ پلیٹ فارم بہترین ہے؟

نوآموز ٹریڈرز کے لیے MetaTrader 4 اور OctaTrader دونوں ہی زبردست ہیں۔ اگر آپ اپنی ٹریڈنگ مہارتوں کی پریکٹس کے لیے ایک سادہ، محدود ٹُولز والا پلیٹ فارم چاہتے ہیں تو میٹا ٹریڈر کا انتخاب کریں۔ اگر آپ ایک پاورفُل اور ماڈرن پلیٹ فارم ہونے کے ساتھ ساتھ سمجھنے اور مہارت حاصل کرنے میں سادہ پلیٹ فارم چاہتے ہیں تو OctaTrader آپ کے لیے یقیناً ایک بہترین انتخاب ہے۔

فاریکس ٹریڈنگ کے لیے کون سا پلیٹ فارم بہترین ہے؟

اس بات کا انحصار آپ کی ضروریات اور ترجیحات پر ہے، ہو سکتا ہے آپ ایک ماڈرن انٹرفیس اور وقتاً فوقتاً اَپ ڈیٹ ہونے والا OctaTrader پسند کریں یا ایک قدرے روایتی لیکن مستحکم MetaTrader 5 کو ترجیح دیں۔ دونوں ہی 230 سے زائد انسٹرومنٹس آفر کرتے ہیں۔ MetaTrader 4 بھی اچھا ہے لیکن اس کے آپشن قدرے محدود ہیں۔ 

 MT4/MT5 پر ٹریڈ کیسے اوپن اور کلوز کریں؟

'ٹریڈ کریں' ٹیب میں آپ والیم سیٹ کر کے 'بائے' یا 'سیل' پریس کر سکتے ہیں یا پھر مزید آپشنز دیکھنے کے لیے 'آرڈر اوپن کریں' کا بٹن پریس کر سکتے ہیں۔ آرڈر کلوز کرنے کے لیے آرڈر کی فہرست میں سے آپ اس پر ڈبل کلک (موبائل سے دبا کر رکھنا) کر کے 'کلوز' منتخب کر سکتے ہیں یا (ویب اور ڈیسک ٹاپ پر) دائیں جانب کراس کے نشان کو کلک کر سکتے ہیں۔

میں اپنے فون پر فاریکس ٹریڈنگ کیسے کر سکتا ہوں؟

آپ OctaTrader پلیٹ فارم میں داخل ہونے کے لیے Octa ٹریڈنگ ایپ کا استعمال کر سکتے ہیں، یا MetaTrader 4 اور MetaTrader 5 ایپس کا استعمال کرتے ہوئے ان کے متعلقہ پلیٹ فارم پر ٹریڈنگ کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ MetaTrader اب ایپ اسٹور پر دستیاب نہیں ہے لہٰذا ممکن ہے کہ آپ کو ویب ورژن استعمال کرنا پڑے۔

Octa کے ساتھ ایک پیشہ ور ٹریڈر بنیں

ایک اکاؤنٹ بنائیں اور ابھی مشق کرنا شروع کریں۔

Octa