واپس ٹیوٹوریل کی طرف
7 منٹ پڑھیں

کے ساتھ انڈیسز کی ٹریڈنگ کرنا Octa

ہمارے ساتھانڈیکس ڈیری ویٹوز کی ٹریڈنگ کرنا

مارکیٹ میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی مالیاتی مصنوعات میں سے ایک کے طور پر، انڈیکس ڈیری ویٹوز اسٹاک مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ سے منافع کمانے کا منفرد موقع پیش کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ہائی لیوریج اور لچکدار ٹریڈنگ شیڈول فراہم کرتے ہیں۔ اگر آپ فاریکس ٹریڈنگ کے بارے میں پہلے سے جانتے ہیں تو انڈیسز کی مارکیٹ آپ کے لیے خصوصی دلچسپی کی حامل ہو سکتی ہے۔

اگرچہ دونوں کی بنیاد ایک جیسی ہے لیکن کچھ پہلوؤں سے انڈیکس ٹریڈنگ، کرنسی ٹریڈنگ سے مختلف ہے۔ ذیل میں آپ کو وہ تمام معلومات ملیں گی جو انڈیسز کی ٹریڈنگ شروع کرنے کے لیے آپ کو درکار ہیں۔

اگر آپ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں تو آپ لاگ اِن یا نیا اکاؤنٹ کھولیں سے آغاز کر سکتے ہیں۔ بصُورتِ دیگر پڑھنا جاری رکھیں۔

انڈیکس ڈیری ویٹوز کیا ہیں؟

انڈیکس ایک شماریاتی تجزیہ ہے کہ اسٹاک کے کسی مخصوص سیٹ کی قیمت وقت کے ساتھ کیسے تبدیل ہوئی، اس سے کسی خاص مارکیٹ کی مجموعی کارکردگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ انتخاب کے معیار کی بنیاد پر، اشاریہ جات یا انڈیسز کو قومی، عالمی، صنعت سے متعلقہ، یا تبادلے کی بنیاد پر کلاسیفائی کیا جا سکتا ہے۔ مزید برآں، حساب کے مختلف طریقے انہیں قیمت کے وزن والے اسٹاک انڈیسز، ویلیو (یا مارکیٹ کیپ)ویٹڈ انڈیسز، اور مساوی وزن والے اسٹاک انڈیسز میں مزید تقسیم کرتے ہیں۔

  • قیمت کے وزن والے انڈیکس کا حساب ہر اسٹاک کی قیمت کو جمع کرکے اسے اسٹاک کی کل تعداد سے تقسیم کرکے لگایا جاتا ہے جب کہ زیادہ وزن یا اہمیت زائد قیمت والے اسٹاکس کو دی جاتی ہے۔ کسی خاص اسٹاک کی قیمت جتنی زیادہ ہوگی، یہ انڈیکس کو اتنا ہی متاثر کرے گا۔ سب سے زیادہ مقبول قیمت کے وزن والے انڈیسز میں سے ایک ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج ہے۔
  • ویلیو ویٹڈ انڈیسز میں، مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے لحاظ سے انفرادی حصص کا وزن کیا جاتا ہے۔ کسی کمپنی کے آؤٹ اسٹینڈنگ شیئرز کی مارکیٹ ویلیو جتنی زیادہ ہوگی، اس کا انڈیکس پر اتنا ہی زیادہ اثر پڑے گا۔NASDAQ اور SPX500وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والے ویلیو ویٹڈ انڈیسز کی مثالیں ہیں۔
  • مارکیٹ کیپٹلائزیشن سے قطع نظر مساوی وزن والے انڈیکس پر تمام اسٹاکس کا ایک جیسا اثر ہوتا ہے۔ کئی مشہور انڈیسز کے لیے یکساں وزنی ورژنز موجود ہیں، جیسے کہ SPX500۔ 

انڈیکس ایک شماریاتی قدر ہے جس کی آپ براہ راست ٹریڈنگ نہیں کر سکتے، لہٰذا انڈیکس ٹریڈنگ میں کسی اثاثے کے لیے آرڈرز پلیس نہیں کرنا ہوتا۔ البتہ، آپ ڈیری ویٹو سیکیورٹیز کی خریدوفروخت کر کے انڈیکس کے اتار چڑھاؤ سے منافع کما سکتے ہیں جیسا کہ ان کی قیمت اس اثاثے کی موومنٹ کی عکاسی کرتی ہے۔ مائیکرو لاٹس اور ہائی لیوریج کا استعمال کرتے ہوئے کوئی بھی ٹریڈر تھوڑے سے ڈپازٹ اور کم رِسک کے ساتھ قیمتوں کے اتار چڑھاؤ سے پیسہ کما سکتا ہے۔ انسٹرومٹ کے لحاظ سے حکمتِ عملیاں مختلف ہوتی ہیں۔  

انڈیسز کی ٹریڈنگ کیسے کی جائے

اسٹاک مارکیٹ کے بڑے انڈیسز، جیسے کہ FTSE 100، Dow Jones، SPX اور جرمنی کاDAXانڈیکس، تکنیکی تجزیوں پر اچھا ریسپانڈ کرتے ہیں اور عام طور پر شارٹ ٹرم ٹریڈرز اسے ترجیح دیتے ہیں۔ دیگر مقبول انڈیسز میں فرانس کا CAC-40اور جاپان کا Nikkei 225شامل ہیں۔ 

یہ سمجھنا کہ آیا کوئی انڈیکس تکنیکی تجزیے پر اچھا ریسپانڈ کرتا ہے یا نہیں اس کا انحصار بنیادی طور پر اس ملک پر ہوتا ہے جہاں سے انڈیکس نکلتا ہے اور اس بات پر کہ یہ کن اقتصادی شعبوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ ذیل میں آپ کو ان اہم انڈیسز کی مختصر تفصیل ملے گی جو ہم ٹریڈنگ کے لیے پیش کرتے ہیں۔

ڈاؤ جونز انڈسٹریل انڈیکس

علامت: US30

ٹریڈنگ اوقاتِ کار: پیر سے جمعہ، رات 1:00  بجے سے دن 11:15  بجے تک، دن 11:30  بجے سے رات12:00  بجے تک۔

امریکی مارکیٹس کے اتار چڑھاؤ کی بدولت، ڈاؤ جونز انڈسٹریل انڈیکس ٹریڈرز کے لیے مقبول ترین آلات میں سے ایک ہے۔ 30  بڑی امریکی کمپنیوں پر مشتمل، ڈاؤ جونز امریکی معیشت کا ایک کراس سیکشن فراہم کرتا ہے اور نتیجتاً، علاقائی خبروں کی ریلیز سے متاثر ہوتا ہے۔

اسٹینڈرڈ اینڈ پؤرز500انڈیکس

علامت: SPX500

ٹریڈنگ اوقاتِ کار: پیر سے جمعہ، رات1:00بجے سے دن 11:15بجے تک، دن11:30  بجے سے رات12:00 بجے تک۔

ایک اور مقبول امریکی انڈیکس اسٹینڈرڈ اینڈ پؤرز500ہے، جو امریکہ کی500  بڑی کمپنیوں کی مشترکہ اقدار کی عکاسی کرتا ہے۔ چونکہ یہ اسٹاک مارکیٹ کے70%کا احاطہ کرتا ہے اس لیےSPX500  کو ڈاؤ جونز کے مقابلے میں امریکی معیشت کا ایک بہتر معیار سمجھا جا سکتا ہے۔

Nasdaq 100 انڈیکس

علامت: NAS100

ٹریڈنگ اوقاتِ کار: پیر سے جمعہ، رات1:00بجے سے دن 11:15بجے تک، دن11:30  بجے سے رات12:00 بجے تک۔

NASDAQ 100انڈیکس میں NASDAQایکسچینج پر درج 100سب سے بڑی کمپنیاں شامل ہیں، اور یہ کمپیوٹر ہارڈویئر اور سافٹ ویئر، ٹیلی کمیونیکیشنز، ریٹیل/ہول سیل ٹریڈ، اور بائیو ٹیکنالوجی سمیت متعدّد صنعتوں کی عکاسی کرتا ہے۔ معیشت پر ان شعبوں کے باہمی اثر و رسوخ کے ساتھ، آپ توقع کر سکتے ہیں کہ یہ انڈیکس امریکی مالیاتی خبروں سے نمایاں طور پر متاثر ہو گا۔

ASX 200انڈیکس

علامت: AUS200

ٹریڈنگ اوقاتِ کار: پیر سے جمعہ، رات02:50بجے سے صبح 09:30بجے تک، صبح 10:10  بجے سے رات12:00 بجے تک۔

سڈنی فیوچر ایکسچینج (SFE) شیئر پرائس انڈیکس فیوچر کنٹریکٹ کی بنیاد پر،Aussie 200 Indexآسٹریلوی اسٹاک مارکیٹ کے مختلف شعبوں کی نقل و حرکت کی پیمائش کرتا ہے۔ یہ انڈیکس آسٹریلیا سے اقتصادی خبروں اور رپورٹس پر ریسپانڈ کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ کموڈیٹیز کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں سے بھی متاثر ہوتا ہے کیونکہ آسٹریلیا کی معیشت ان پر انحصار کرتی ہے۔ 

نکی 225انڈیکس

علامت: JPN225

ٹریڈنگ اوقاتِ کار: پیر سے جمعہ، رات02:00بجے سے رات 11:00بجے تک۔

اکثر جاپانی ڈاؤ جونز کے مساوی کے طور پر جانا جاتا ہے، نکی 225  ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج کے لیے ایک اسٹاک انڈیکس ہے جس میں کینن انکارپوریشن، سونی کارپوریشن، اور ٹویوٹا موٹر کارپوریشن سمیت جاپان کی ٹاپ 225 کمپنیاں شامل ہیں۔ چونکہ جاپانی معیشت کا انحصار برآمدات پر انتہائی زیادہ ہے، اس لیے یہ انڈیکس امریکہ کی کچھ اقتصادی خبروں سے متاثر ہو سکتا ہے۔ 

یورو STOXX 50 انڈیکس

علامت: EUSTX50

ٹریڈنگ اوقاتِ کار: پیر سے جمعہ، صبح 09:00بجے سے رات 11:00بجے تک۔

EURO STOXX 50، Stoxx Ltd کی طرف سے ڈیزائن کیا گیا، ایک کیپیٹلائزیشن ویٹڈ انڈیکس ہے جو Siemens، SAP، Sanofi، Bayer، BASF اور دیگر سمیت کئی صنعتوں کی سب سے بڑی کمپنیوں پر مشتمل ہے ۔ اس انڈیکس میں 11یورپی ممالک کی 50کمپنیاں شامل ہیں، جن میں آسٹریا، بیلجیئم، فِن لینڈ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی، لکسمبرگ، نیدرلینڈز، پُرتگال اور اسپین شامل ہیں۔

DAX 40

علامت: GER40

ٹریڈنگ اوقاتِ کار: پیر سے جمعہ، صبح 09:00بجے سے رات 11:00بجے تک۔

ایک اور مقبول کیپیٹلائزیشن ویٹڈ انڈیکس، جرمن DAX میں BASF، SAP، Bayer، Allianz اور دیگر سمیت فرینکفرٹ اسٹاک ایکسچینج پر ٹریڈنگ کرنے والی سرفہرست 40کمپنیاں شامل ہیں۔ عام طور اسے خاطر خواہ حجم کے ساتھ ایک اچھی مارکیٹ مانا جاتا ہے، کیونکہ یہ نسبتاً چھوٹے پُل بیکس کے ساتھ ایک وقت میں کئی گھنٹوں تک واضح رجحانات کا حامل ہے۔ تمام بڑے اسٹاک انڈیسز کی طرح DAX 40 عام طور پر تکنیکی تجزیوں پر اچھا ریسپانڈ کرتا ہے اور یہ جرمنی اوریورپی یونینکی اقتصادی خبروں سے متاثر ہوتا ہے۔ 

IBEX 35

علامت: ESP35

ٹریڈنگ اوقاتِ کار: پیر سے جمعہ، صبح 10:00بجے سے شام 06:30بجے تک۔

IBEX 35، جس میںسب سے زیادہ لیکوئڈ 35 ہسپانوی اسٹاکس شامل ہیں، بولسا ڈی میڈرڈ کا بینچ مارک اسٹاک مارکیٹ انڈیکس ہے۔ کیپیٹلائزیشن ویٹڈ انڈیکس کے طور پر، یہ فری فلوٹ طریقہ پر مبنی ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ انڈیکس کمپنی مالکان کے پاس موجود محدود/ممنوعہ اسٹاکس کے بجائے پبلک انویسٹرز کے پاس موجود شیئرز کو شمار کرتا ہے۔ اس میں کچھ بڑی کمپنیاں شامل ہیں جیسا کہ BBVA، Banco Santander، Telefónica اورIberdrola۔ تاہم، یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ سال میں دو بار اس فہرست کا جائزہ لیا جاتا ہے اور اسے اَپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔

سی اے سی 40

علامت: FRA40

ٹریڈنگ اوقاتِ کار: پیر سے جمعہ، صبح 09:00بجے سے رات 11:00بجے تک۔

ایک اور یورپی فری فلوٹ کیپٹلائزیشن ویٹڈ انڈیکس کے طور پرCAC 40فرانس کا اسٹاک مارکیٹ بینچ مارک ہے۔ یہ Euronext پیرس اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈ ہونے والے ٹاپ 40  اسٹاکس کی نمائندگی کرتا ہے۔ جیسا کہ فرانس یورو زون کی معیشت کے تقریباً پانچویں حصّے کی نمائندگی کرتا ہے، یہ اس بات کی نشاندہی کرسکتا ہے کہ یورپی مارکیٹ کس سمت جا رہی ہے اور مارکیٹ کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ سے منافع کمانے کا موقع فراہم کر سکتا ہے۔ CAC 40 متعدّد صنعتوں کے اسٹاکس کا احاطہ کرتا ہے جس میں فارماکولوجی، بینکنگ، اور تیل کا سازوسامان بھی شامل ہیں۔ 

ایف ٹی ایس ای 100

علامت: UK100

ٹریڈنگ اوقاتِ کار: پیر سے جمعہ، صبح 09:00بجے سے رات 11:00بجے تک۔

فنانشل ٹائمز اسٹاک ایکسچینج 100کو فُوٹسی بھی کہا جاتا ہے اور یہ ایک مارکیٹ کیپٹلائزیشن ویٹڈ انڈیکس ہے جو لندن سٹاک ایکسچینج کی ٹاپ 100بلیو چپ کمپنیوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ انڈیکس برطانیہ کے کُل کیپٹلائزیشن کے 80%سے زائد کا احاطہ کرتا ہے۔ اسٹاکس فری فلوٹ ویٹڈ ہوتے ہیں تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ صرف سرمایہ کاری کے قابل مواقع سیٹ ہی اس انڈیکس میں شامل کیے جائیں۔ ایف ٹی ایس ای گروپ، اس انڈیکس کو مینیج کرتا ہے جو فنانشل ٹائمز اور لندن اسٹاک ایکسچینج کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ 

ٹریڈنگ کیسے شروع کی جائے؟

پہلا مرحلہ یہ سیکھنا ہے کہ OctaFX MT4 یاMT5  ٹریڈنگ اکاؤنٹ کیسے کھولا جائے۔ MT4اورMT5ٹریڈنگ پلیٹ فارمز مذکورہ بالا انڈیسز، کروڈ آئل اور دیگرسمیت 230 تک انسٹرومنٹس آفر کرتے ہیں۔ ہم سواپس یا کمیشن چارج نہیں کرتے اور انڈسٹری کے لیڈنگ اسپریڈز آفر کرتے ہیں۔

 اوپن اکاؤنٹ